ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / این سی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی 30 اکتوبر کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے

این سی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی 30 اکتوبر کو اپنا لیڈر منتخب کریں گے

Sun, 27 Oct 2019 23:39:58    S.O. News Service

ممبئی،27اکتوبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں این سی پی کے نو منتخب رکن اسمبلی 30 اکتوبر کو یہاں ملاقات کرکے ایوان کے لئے اپنے لیڈر کا انتخاب کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے ہفتہ کو اس بارے میں بتایا۔انہوں نے بتایا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار بھی یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہونے والی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں حکومت کے قیام کے بعد حزب اختلاف کے رہنما پر فیصلہ ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ مہاراشٹر این سی پی سربراہ جینت پاٹل، پارٹی جنرل سکریٹری جتیندر اؤ اور دھننجے منڈے اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما کے عہدے کے دعویدار ہیں۔ این سی پی نے اتحاد ساتھی کانگریس کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں جیتی ہے۔ این سی پی کو 54 نشستوں پر کامیابی ملی، جبکہ کانگریس کو 44 حلقوں میں کامیابی ملی۔ 


Share: